ابنا: صوبہ گلستان میں محکمہ امور حج وزیارت میں دفتر نمائندگی ولی فقیہ کے انچارج حجۃالاسلام والمسلمین عباس داروئی نے۱۷اپریل کو گرگان میں عمرہ مفردہ کے زائرین کےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت،جسمانی روحانی اور اقتصادی تین حالتوں پر مشتمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ تما م عبادتوں میں سے وہ واحد عبادت کہ جس میں تینوں حالتیں پائی جاتی ہیں وہ حج کا سفرہے کہ جو بہت باعظمت اور شاندار ہے۔
حجۃ الاسلام داروئی نے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص حج کے سفر پر روانہ ہو اور عرفات کی مقدس سر زمین کا ادراک کر لے تو اگر اس کے سعودی عرب کے بیابان کی ریت کے ذرات جتنے بھی گناہ ہوں تو اللہ تعالی ان سب کو معاف کر دیتا ہے اور وہ اس طرح ہو جاتا ہے کہ گویا ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے۔
.......
/169